اچھرا کے علاقے بابا اعظم چوک میں یکے بعد دیگرے ڈکیتیاں

اچھرا کے علاقے بابا اعظم چوک میں یکے بعد دیگرے ڈکیتیاں
کیپشن: decoity
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) شہر میں ڈکیتیوں کا سلسلہ رُک نہ سکا ،اچھرہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر تین نوجوانوں سے لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے، ڈاکو عمیر، عمر فاروق اور مظفر سے لاکھوں مالیت لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو تمام تر وسائل فراہم کرنے کے باوجود شہر میں ڈکیتیوں کو روکا نہ جا سکا, اچھرہ کے علاقے میں دو ڈاکوؤں نے گھر واپس جاتے ہوئے تین نوجوانوں سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی چھین لی۔

ڈکیتی کا واقعہ بابا اعظم چوک میں پیش آیا۔ متاثرہ نوجوان عمیر،عمر فاروق اور مظفر کے مطابق کال کرنے کے باوجود پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی۔