سٹی 42 : بلوچستان کے علاقے (ژوب) ڈی آئی خان قومی شاہراہ سلیازہ کے قریب مسافر بس اور فیلڈر گاڑی میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فیلڈر گاڑی میں سوار تمام افراد پی پی ایچ آئی کے ملازمین شامل ہے جو بیسک ہیلتھ یونٹ BHU ضلع شیرانی سے ڈیوٹی کے بعد واپس ژوب آرہے تھے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخموں کی تالاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں میں پی پی ایچ آئی کی لیڈی ہیلتھ وزیٹر ، کمیونٹی مڈوائف اور ایک بچی شامل ہیں۔