ویب ڈیسک : حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ، انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔
شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔
علاوہ ازیں پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر کھوڑو نے فاصلہ 48 اعشاریہ 79 سکینڈز میں طے کیا۔
اسٹاک اے میں مبشر، بی میں یاسر، سی میں عاصم اور سی میں سالک ساجد فاتح رہے، جبکہ نئے ڈرائیورز کی کیٹیگری میں دانیال احمد فاتح رہے۔ اسکے علاوہ اسی کیٹیگری میں واحد خاتون ڈرائیور لائبہ حسین کا ساتواں نمبر رہا۔