ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی؛ انڈے سپلائی کرنیوالی وین سے ڈکیتی کی واردات کرنیوالے گینگ کا سرغنہ گرفتار

راولپنڈی؛ انڈے سپلائی کرنیوالی وین سے ڈکیتی کی واردات کرنیوالے گینگ کا سرغنہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : راولپنڈی کے تھانہ چونترہ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ہفتہ قبل گن پوائنٹ پر انڈے سپلائی کرنے والی وین سے ڈکیتی کی واردات کرنے والے گینگ کا سرغنہ  گرفتار کرلیا، جس کے پاس سے چھینی گئی رقم 22 لاکھ روپے رقم برآمد کرلی گئی۔ 

پولیس کے مطابق زیر حراست ڈاکو نے دوران واردات فائرنگ کرکے وین کے ہیلپر کو زخمی بھی کر دیا تھا۔ چونترہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروۓ کار لاتے ہوۓ ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ڈاکو کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں ۔