سٹی 42: ڈولفن سکواڈ نے سنڈے سپیشل گرینڈ آپریشن کیا گیا ۔ ڈولفن سکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کیخلاف آپریشن کیا ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں سے 43 ملزمان گرفتار کیے جبکہ ڈیفنس، مال روڈ،کینال روڈ، جیل روڈ،بند روڈ و دیگر علاقوں سے 42 ون ویلرز گرفتار کیے ۔
پتنگ بازی میں ملوث 2 ملزمان کو فیکٹری ایریا، شیراکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ملزموں کے قبضہ سے پتنگیں، ڈور برآمد کی گئی ۔گرفتار ملزموں کو کارروائی کیلئے فیکٹری ایریا، شیرا، ہربنس پورہ و دیگر کے حوالے کردیا گیا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App