سٹی 42: ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ہوگئی ۔
نومبر میں مسلسل چوتھے مہینے ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیاد پرکمی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق نومبر 2025 میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 2.05 فیصد کی کمی ہوئی ۔ ماہانہ بنیادپر نومبر میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 11.73 فیصد کی کمی رکارڈ کی گئی ۔
رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 3.15 فیصد بڑھیں ۔جولائی تا نومبر 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات7 ارب 85 کروڑڈالرز رہیں ۔گذشتہ سال اسی مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات7 ارب 61 کروڑ ڈالرز تھیں۔
گذشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 43کروڑڈالرز رہا۔اکتوبر 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز تھیں۔