عربی زبان و ادب کے مشہور اُستاد پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر انتقال کر گئے

عربی زبان و ادب کے مشہور اُستاد پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عربی زبان و ادب کے مشہور اُستاد پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر انتقال کر گئے۔

 مرحوم پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ اُن کی نماز جنازہ بعداز نماز جمعہ، بوقت 1:30 بجے جامعہ مسجد  بلاک بی،پنجاب یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی  1  عبدالستار ایدھی روڈ میں ادا کی جائے گی۔

 واضح رہے کہ  فاضل کالم نگار پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر جامعہ پنجاب لاہور کے شعبہ عربی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ عربی زبان وادب کے حوالے سے آپ پاکستان میں ایک سند کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بین الاقوامی موضوعات اور اسلامی دنیا کے موضوع پر آپ کے مضامین اور کالم پاکستانی اور عرب دنیا کے اخبارات کی زینت بنتے رہے ہیں۔