پاکستان سپر لیگ سیزن 9; قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر شان مسعود کراچی کنگز میں شامل

پاکستان سپر لیگ سیزن 9; قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر شان مسعود کراچی کنگز میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔

 پی ایس ایل 9 کیلئے کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کے ساتھ ٹریڈ ہوئی جس کے مطابق شان مسعود کراچی کنگز میں شامل ہوگئے اور کراچی کنگز کے اسپنر فیصل اکرم ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے۔

 ڈرافٹنگ میں ڈائمنڈ اور سلور کیٹیگری کی پہلی باری ملتان سلطانز کو ملیں گی۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور ایکس پر کراچی کنگز کی جانب سے شان مسعود کو ٹیم میں خوش آمدید کہا گیا ہے۔