ایف آئی اے کی بڑی کارروائیاں، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

 ایف آئی اے کی بڑی کارروائیاں، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا : ایف آئی اے کی بڑی کارروائیاں, انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر گجرانوالہ زون کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں محمد علی نوید اور گلزار خان  شامل ہیں۔ ملزمان کو گوجرانولہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے، ملزم علی نوید نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے لیے 5 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے اور 18 ہزار درہم بٹورے ، جبکہ ملزم گلزار خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے 5 عدد پاسپورٹ اور 5 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ ملزم بغیر لائسنس سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک کے نام پر پاسپورٹ وصول کر رہا تھا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔