(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دیتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 272 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں بھارتی ٹیم میچ کے آخری گیند پر آل آؤٹ ہوگئی،بھارتی کپتان روہت شرما کی تیز رفتار نصف سینچری بھی کسی کام نہ آسکی۔شریاس آئیر کے 82 رنز بھی رائیگاں گئے جبکہ ایکسر پٹیل کے 56 رنز بھی سوائے ریکارڈ کے کچھ نہ کرسکے، اس کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بیٹر نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکا، بنگلہ دیش نے 5 رنز سے فتح اپنے نام کی۔