سکول جانے والے بچوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

Gas loadshedding,childern,school,without food,City42
کیپشن: students,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گیس بحران شدت اختیار کرگیا ،عوام کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے،متعدد علاقوں میں گیس نہ ملنےپر شہری لکڑیاں جلا کر کھانا بنانے لگے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ بچے صبح ناشتہ کیے بغیر اسکول جاتے ہیں جبکہ بڑے بھی بھوکے پیٹ کام پر چلے جاتے ہیں۔شہریوں کا شکوہ ہے کہ صبح، دوپہر اور  شام ہوٹل سے مہنگا کھانا کیسے منگوائیں؟ یہی نہیں شہریوں کی جانب سے حکومت سے گیس فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ، پنجاب اور  خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی ہے۔کراچی، حیدرآباد، ملتان، پشاور اور راولپنڈی میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری پریشان ہیں جبکہ ایل پی جی اور لکڑی  کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔