ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس لاوارث، تقرر، تبادلوں میں آئی جی آفس نظر انداز

پنجاب پولیس لاوارث، تقرر، تبادلوں میں آئی جی آفس نظر انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب پولیس لاوارث ہوگئی، ضلعی اور سرکل افسران بھی سیاسی لوگوں کے رحم کرم پر، ڈی پی اوز، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے تقرر، تبادلوں میں آئی جی آفس کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا، آئی جی پنجاب نے بھی تقرر، تبادلوں کے نوٹیفکیشن پر اپنا نام درج کرنے سے روک دیا۔

بڑھتی ہوئی سیاسی مداخلت کی وجہ سے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور ڈی ایس پیز کے تقرر، تبادلوں میں آئی جی آفس کا زیرو ان پٹ ہے، آئی جی آفس کی جانب سے افسران کی کوئی سمری نہیں بھجوائی جاتی، بلکہ تقرر، تبادلوں کے تمام فیصلے خود ہی وزیراعلی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے لگے ہیں۔

 پولیس حکام کے مطابق آئی جی آفس صرف افسران کے تقرر، تبادولوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے تک محدود رہ گیا ہے، آئی جی فیصل شاہکار کی جانب سے 1ماہ قبل چارج سنبھالنے سے انکار کے بعد متعدد ڈی پی اوز، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے تقرر، تبادلے کیے گئے۔

 گزشتہ 1 ماہ کے دوران نوٹیفکیشن پر قائم مقام آئی جی کی نام کے ساتھ مہر موجود تھی، گزشتہ روز چارج سنبھالنے کے بعد فیصل شاہکار کی جانب سے وزیراعلی آفس سے ملنے والے تبادلوں کے احکامات پر نوٹیفکیشن پہ نام لکھنے سے منع کر دیا گیا تھا ،ڈی پی او اٹک کا نوٹیفکیشن آئی جی کے نام کے بغیر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نے جاری کیا، تقرر، تبادلوں میں بڑھتی سیاسی مداخلت کی وجہ سے ایماندار افسران پریشانی کا شکار ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer