انجمن تاجران نے پی ڈی ایم کا حصہ بننے کا اعلان کردیا

انجمن تاجران نے پی ڈی ایم کا حصہ بننے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزادخان/عثمان علیم)13 دسمبر پی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہ,سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا, انجمن تاجران نے بھی پی ڈی ایم کی تحریک کا حصہ بننے کا اعلان کردیا ۔مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا نکمی،نااہل حکومت نے صنعت وتجارت اورمعیشیت کا بیڑا غرق کردیا۔ حکومت سے نجات تک پی ڈی کیساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ قریب آتے ہی سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا۔ انجمن تاجران نے حکومت کے خاتمے تک پی ڈی ایم کی تحریک کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن تاجران نعیم میر نے تاجروں کو پی ڈی ایم کے جلسے میں بھر شرکت کی تیاریوں کرنے کی ہدایات کردیں۔

نعیم میر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک تاجروں کی باتوں کا اعادہ کررہی ہے، نعیم میر نے کہا کہ یہ حکومت مزید چلی تو صنعت وتجارت نہیں چلے گی، انہوں نے کہا کہ نکمی ،نااہل حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کا حصہ بننا ثواب کا کام ہے، نعیم میر نے کہا کہ اس حکومت نے چلتی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

علاوہ ازیں  پی ڈی ایم کے 13دسمبر کو لاہور جلسے کے لئے تیاریاں جاری ہیں،پنڈال کے لئے میزبان ن لیگ نے حکمت عملی تیار کرلی،جلسہ کےلئے 3 سکیورٹی پوائنٹس بنائے جائیں گے،داتادربار،نیازی چوک،ریلوےسٹیشن پر سکیورٹی پوائنٹ بنایا جائیگا،سابق میئر لاہور مبشر جاوید سکیورٹی امور کے لئے کوآرڈیینٹر مقرر ہوں گے،پنڈال کے لئے پارٹیاں ایک ہی سائز5-3کے جھنڈے لائیں گی،مرکزی قائدین کے داخلے کے لئے راوی روڈ والا گیٹ استعمال ہوگا،مرکزی قائدین کی گاڑیوں کے نمبر پہلے ہی سکیورٹی کے پاس ہوں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer