پنجاب میں ایڈز کے 11 ہزار مریض

پنجاب میں ایڈز کے 11 ہزار مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فاران یامین ) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا ایڈز سے متعلق آگاہی ہفتہ، لیکسس گرینڈ ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد، سیمینار میں ایڈز کے پھیلاؤ،علامات، بچاؤ اورعلاج بارے آگاہی فراہم کی گئی۔

ایڈز کی شکست زندگی کی جیت، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے لیکسس گرینڈ ہوٹل میں آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ ڈائریکٹر ایچ آئی وی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر منیر کا کہنا تھا کہ ایڈز لاعلاج نہیں، علاج کے بعد ایڈز سے متاثرہ مریض نارمل زندگی گزار سکتا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹ ہارون جہانگیر نے ایڈز کنٹرول کے لیے مرض سے متعلق آگاہی کواہم قرار دیا۔

مہمان خصوصی سیکرٹری ہیلتھ محمد عثمان کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب میں ایڈز کے 11 ہزار مریض ہیں، ایڈز پروگرام کا دائرہ کار 16 اضلاع سے بڑھا کر پنجاب کے تمام 36 اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔

آگاہی سیمینار میں پروگرام ڈائریکٹر ہیپاٹائٹس کنٹرول ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر ای پی آئی پروگرام ڈاکٹر سعید اختر، کنٹری ڈائریکٹر یو ایس ایڈ ڈاکٹر مرلن اور ڈائریکٹر یونیسیف ڈاکٹر منظور نے شرکت کی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ایڈز سے تحفظ کے لیے احتیاط لازم ہے۔