ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک وارڈنز نے چوری کی موٹر سائیکل پکڑ لی

 ٹریفک وارڈنز نے چوری کی موٹر سائیکل پکڑ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) ٹریفک وارڈنز نے چوری کی موٹر سائیکل پکڑ لی، ملزم فرار جبکہ موٹر سائیکل شہری کے حوالے کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انار کلی چوک کے قریب مشکوک شخص موٹر سائیکل پنکچر کا بہانہ بنا کر موٹرسائیکل لے جا رہا تھا، مشکوک حرکات و سکنات پر انچارج مال تھری نے ملکیت کے بارے دریافت کیا، تو مشکوک شخص موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ریکارڈ چیک کرنے پر موٹرسائیکل چوری کی نکلی، تھانہ بھاٹی گیٹ کو مطلوب تھی، انچارج انارکلی کامران بخاری نے موٹر سائیکل پولیس کے حوالے کردی۔

  موٹر سائیکل ریکور کرنے پر سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی انچارج مال تھری کامران بخاری اور ساتھی وارڈن کو شاباش دی، اس حوالے سے سی ٹی او کا کہنا تھا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کے ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں

Shazia Bashir

Content Writer