کھانے پینے کی اشیاء غریب کی پہنچ سے دور

کھانے پینے کی اشیاء غریب کی پہنچ سے دور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) شہر میں مہنگائی کا طوفان، دو ماہ کے دوران شہر کی اوپن مارکیٹ میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام جائیں تو کہا جائیں۔

سرخ مرچ چالیس روپے اضافے کے بعد تین سو بیس، دال ماش دھلی اور چھلکے والی پینتیس روپے اضافے کے ساتھ ایک سو تیس اور ایک سو پچاس روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ساری توجہ دیگر معاملات پر ہے اوپن مارکیٹ میں دام تو بڑھنے ہی تھے۔

دال مونگ دس روپے اضافہ کے بعد ایک سو دس، کالے چنے بھی دس روپے اضافے کے ساتھ بالترتیب سو سے ایک سو دس روپے فی میں فروخت ہو رہے ہیں، بیسن سولہ روپے مہنگا ہونے کے ساتھ ایک سو بیس روپے فی کلومیں دستیاب ہے۔ چینی کی قیمت بھی دو سے پانچ روپے بڑھا دی گئی ہے چینی کی نئی قیمت ستاون سے ساٹھ روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تو موجود ہیں لیکن ان کی کارکردگی مارکیٹ میں کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw