پی ایچ اے میں پھول یونین کے اقتدار کا سورج غروب ہوگیا

پی ایچ اے میں پھول یونین کے اقتدار کا سورج غروب ہوگیا
کیپشن: City42 - PHA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فاران یامین) پی ایچ اے میں پھول یونین کے اقتدار کا سورج غروب ہوگیا۔ ایمپلائز یونین نے 244 ووٹوں سے میدان مار لیا۔

 تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پارک میں ہونے والے ریفرنڈم میں پھول کے انتخابی نشان سے ورکر یونین، مینار کے انتخابی نشان سے ایمپلائز یونین جبکہ تلوار کے نشان سے ذوالفقار لیگ میدان میں اتریں۔ پولنگ کا عمل کل صبح9 بجے سے شام4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ حتمی نتائج کے مطابق ایمپلائز یونین نے 1446 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ ورکر یونین 1202 ووٹ حاصل کرسکی۔ ذوالفقار لیگ کو 945 ووٹ ملے۔ لیبر کورٹ کی جانب سے محمد سلیمان خان نے الیکشن کوآرڈینیٹر کے فرائض سرانجام دیئے اور نتائج کا اعلان کیا۔ جیت کا اعلان ہوتے ہی ایمپلائز یونین کے حامیوں نے جشن منایا۔

سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے ایمپلائز یونین کے صدر نے کہاکہ ڈیلی ویجز کو مستقل کروانا۔ ورکرز کے لیے میڈیکل اور ان کی بیٹیوں کے لیے شادی اخراجات کی منظوری کروانا ان کی اولین ترجیح ہوگا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer