ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی کی قیمت 400 روپے سے تجاوز کر گئی

ایل پی جی کی قیمت 400 روپے سے تجاوز کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں فی کلو قیمت 400 روپے کی حد عبور کر گئی۔ قیمتوں میں اضافے نے گھریلو صارفین، بالخصوص متوسط اور سفید پوش طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ 

حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 241 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم شہر کی پرچون مارکیٹ میں یہی ایل پی جی 400 سے 430 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جس کے باعث سرکاری اور مارکیٹ نرخوں میں بڑا فرق برقرار ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پہلے ہی گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر رکھا ہے، جبکہ ایل پی جی کی من مانی قیمتوں نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

 ان کا مزید  کہنا ہے کہ سفید پوش طبقہ بری طرح پس رہا ہے لیکن اس مسئلے پر کوئی مؤثر نوٹس لینے والا نہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایل پی جی کو سرکاری مقررہ نرخ 241 روپے فی کلو پر دستیاب بنائیں اور منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔