فاران یامین: ٹاؤن شپ تھانے میں زیر حراست دو خواتین کی ہلاکت کے معاملے میں دونوں کی لاشوں کا دو روز بعد پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین کی موت دل بند ہونے کے باعث ہوئی، تاہم موت کی حتمی وجہ کا تعین کرنے کے لیے ضروری نمونہ جات فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین انویسٹی گیشن ونگ کی تحویل میں تھیں۔
مزید برآں، پوسٹ مارٹم میاں منشی اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے انجام دیا، جبکہ حتمی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ہی اموات کی اصل وجوہات واضح ہو سکیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن ونگ کی جانب سے متعلقہ دستاویزات کی تکمیل میں تاخیر کے باعث پوسٹ مارٹم واقعے کے اگلے روز کے بجائے دوسرے روز کیا گیا۔