ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداددہشتگردی وریاستی رٹ کاقیام؛وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں22رکنی اعلی سطح کمیٹی قائم

انسداددہشتگردی وریاستی رٹ کاقیام؛وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں22رکنی اعلی سطح کمیٹی قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انسداددہشتگردی وریاستی رٹ کےقیام کےحوالے سےمزیداقدامات کے لیےکمیٹی تشکیل دی گئی ۔

وزیراعظم نےوزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں22رکنی اعلی سطح کمیٹی قائم کرد۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ،وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ،مشیررانا ثناء اللہ،وزیر مملکت داخلہ،وفاقی سیکریٹری داخلہ کمیٹی ارکان کاحصہ ہیں ۔ اس کے علاوہ چاروں صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان کےچیف سیکرٹریز اور آئی جیزکمیٹی ارکان کا حصہ ہیں ،سیکیورٹی اداروں کےنمائندے اورچیف کمشنراسلام آباد کوکمیٹی میں شامل کیا گیاہے۔

کمیٹی31جولائی2025کومنعقدہ اجلاس میں زیربحث آنےوالےاہم اسٹرٹیجک نکات کاجائزہ لےگی۔

وزیراعظم کی سربراہی میں 31 جولائی  والےاجلاس میں فیلڈ مارشل سمیت دیگر اعلی حکام نےشرکت کی تھی۔ 

کمیٹی انسداد دہشتگردی وریاستی رٹ کے قیام سےمتعلق اہم معاملات،اسٹریٹیجک نکات پر غورکرے گی،کمیٹی خاص طورصوبوں کےساتھ اہم شعبوں میں رابطہ کاری پرتوجہ دینےسےمتعلق اموردیکھےگی۔ کمیٹی غیرملکی شہریوں کی سکیورٹی اورسیف سیٹیزکےقیام کےحوالےسے تجاویزدےگی ۔ کمیٹی علاقوں کی نشاندہی کرےگی جہاں صوبوں کووفاقی حکومت سےتکنیکی معاونت کی ضرورت ہو،تاکہ پالیسی کی ہم آہنگی اور مؤثر نتائج کے لیےمشترکہ اقدامات کیےجا سکیں، کمیٹی سیکیورٹی کوآرڈینیشن، مختلف اداروں کےدرمیان تعاون بہتربنانےکے لیےحل تجویز کرے گی،وزارتِ داخلہ کمیٹی کےلیے سیکرٹریٹ سپورٹ اورتمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔

کمیٹی اپنا کام 15روز کےاندر مکمل کر کےوزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔