ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر حملہ، ہیکرز نے تاوان کا مطالبہ کردیا

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر حملہ، ہیکرز نے تاوان کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے آئی ٹی سسٹم پر خوفناک سائبر حملے کی خبر سامنے آئی ہے، کمپنی کا دو دن سے تیل و گیس کی فروخت سے متعلق سسٹم غیر فعال ہوچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے سسٹم فعال کرنے کے  لئے ئے تاوان کامطالبہ کر دیا۔ کمپنی کے آئی ٹی ایکسپرٹ اور انتظامیہ کے ہیکرز کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ 

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہیکرز نے دو دن سے کمپنی کا آئی ٹی سسٹم کو کنٹرول میں لے رکھا ہے ،  جس کی وجہ سے انتظامیہ کا پی پی ایل فنانشل امور پر کنٹرول نہیں رہا۔ دوسری جانب حکومت اور متعلقہ اداروں کو تمام صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے ، ساتھ ہی متعلقہ اداروں سے کمپنی کا سسٹم فعال کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ دیگر تیل و گیس کمپنیوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔