ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ  انتہائی تسلی بخش ہے؛ وزیراعظم

صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ  انتہائی تسلی بخش ہے؛ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ انتہائی تسلی بخش ہے، برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔  

وزیراعظم شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار اطمینان کیا ہے، کہنا ہے کہ جولائی 2024 تا جولائی 2025 ،  برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں اور ترجیحات کی بدولت معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں، حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک سے برآمدات میں  اضافے ، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ فیس لیس کسٹم اسیسیمینٹ سسٹم کے نفاذ سے پورٹ آپریشنز میں مزید بہتری لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافہ حکومت کے لیے قابل اطمینان ہے ۔ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری پاکستان کی معیشت میں استحکام کی عکاس ہے ۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے  مالی سال میں  ترسیلات زر کی مد میں 34.9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو کہ  مالی سال 2023-2024 کے مقابلے 28.8 فیصد زائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے مزید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں. 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچنج 100 انڈیکس نے 145000 کی حد عبور کرکے  حالیہ دنوں میں تاریخی کارکردگی دکھائی ہے، حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ حکومت ملک سے برآمدات میں  اضافے ، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ۔