ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.89 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ 

نیپرا نے سی ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا، جس کے مطابق کمی اپریل تا جون2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں منظور کی گئی۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔ 

فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اگست تا اکتوبر 2025 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔ بجلی صارفین کو کمی کا55 ارب87 کروڑ40لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا ۔

واضح رہے کہ بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 4 اگست کوسماعت کی تھی۔