ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ آذربائیجان، اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ آذربائیجان، اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران اُنہوں نے اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آذربائیجان نیول فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ دورے کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر فرسٹ گریڈ کیپٹن شاہین ممدوف سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ایڈمرل نوید اشرف نے مشقوں اور تربیتی تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے بحری افواج کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر نیول چیف کو آذربائیجان بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، تربیت اور آپریشنل سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ سربراہ پاک بحریہ نے آذربائیجان بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کا آپریشنل مظاہرہ دیکھا۔

علاوہ ازیں نیول چیف نے آذربائیجان آرمی کے چیف آف دی جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

سربراہ پاک بحریہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ 

سورس : آئی ایس پی آر