ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا ایک حصہ زمین بوس، 8افراد زخمی  

کراچی: فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا ایک حصہ زمین بوس، 8افراد زخمی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ لانڈھی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا اور آگ نے قریبی فیکٹریاں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کےباعث8افراد زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے لانڈھی صنعتی ایریا میں گارمنٹس کی فیکٹری میں لگنے والی آگ سے 5 منزلہ عمارت کا ایک حصہ  گرگیا، فیکٹری کی عمارت کا متاثرہ ایک حصہ زور دار دھماکے کے ساتھ زمین بوس ہوا،  جس  کی وجہ سے  8افراد زخمی ہوئے ۔

 اس کے علاوہ آگ پھیلتے ہوئے متاثرہ فیکٹری کے قریب واقع دیگر فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اور اب تک مزید تین فیکٹریوں تک آگ پھیلنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے ایک فیکٹری کا سلینڈر سٹور بھی شامل ہے۔ 

 بتایا گیا ہے کہ آج صبح کے وقت کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، اس مقصد کے لیے پانچ فائر ٹینڈرز کا عملہ جائے وقوعہ پر موجود ہے اس کے علاوہ مزید 4 گاڑیاں بھی روانہ کر دی گئی ہیں کیوں کہ آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

 حکام کے مطابق واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور فیکٹری کے عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ 

 چند روز قبل سٹی کورٹ کراچی میں گزشتہ رات لگنے والی آگ سے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی لفٹ اور سیکڑوں مقدمات کا ریکارڈ جل گیا، عدالتی عملے نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے فوٹو اسٹیٹ مشین جل گئی، آگ لگنے سے دوسری منزل پر رکھا پولیس ریکارڈ بھی جل گیا جہاں پولیس نے ضلع ایسٹ کی عدالتوں کا ریکارڈ لفٹ کے قریب رکھا تھا، آگ سے سٹی کورٹ کے ایف اور جی بلاک بجلی سے محروم ہوگئے، جب فائر بریگیڈ پہنچی تو لفٹ اور مقدمات کا ریکارڈ جل چکا تھا۔