ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2,900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 62 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,487 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا اب 3 لاکھ 10 ہزار 528 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کے اضافے کے بعد 3,395 ڈالر ہو گئی ہے۔