ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایئرپورٹ:اے ایس ایف کی بروقت کارروائی ,دبئی جانے والا مسافر منشیات سمیت گرفتار

لاہور ایئرپورٹ:اے ایس ایف کی بروقت کارروائی ,دبئی جانے والا مسافر منشیات سمیت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:لاہور ایئرپورٹ پر ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ایک اہم کارروائی کے دوران دبئی جانے والے مسافر سے 3 کلو 844 گرام آئس اور ہیروئن برآمد کر لی ،تاہم اے ایس ایف کی مستعدی کے باعث اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق بیگیج سکیننگ کےدوران اےایس ایف عملےنےمسافرکےکارٹن کومشکوک قراردیا،تلاشی کے دوران کارٹن میں موجود 3مردانہ سوٹس میں مہارت سےچھپائی گئی ہیروئن برآمد کی گئی،ہیروئن جو کپڑوں میں جذب کی گئی تھی۔

عملے نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف کے حوالےکردیاگیا۔