شاہد ندیم سپرا:وفاق کےمیگاپراجیکٹ "اپنا میٹر اپنی ریڈنگ" میں صارفین کاڈیٹا پبلک ہونیکاانکشاف ہوا ہے۔
لیسکو نےڈیٹاپبلک ہونےپرمتعلقہ افسران وملازمین کیخلاف سخت کارروائی کافیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق کمپنی میں بجلی کےصارفین کاذاتی ڈیٹاپبلک ہونےکی کیسزرپورٹ ہوئے۔
جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ صارفین کاڈیٹاپبلک ہونےپرذمہ داروں کیخلاف ای اینڈڈی رولزکےتحت کارروائی ہو گی،لیسکومیں صارفین کا نام، قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبرز پبلک کئے گئے۔
میگا پراجیکٹ میں صارفین نے اپنی تصاویر کیساتھ بھی ڈیٹا اپ لوڈ کیا تھا،لیسکو نے غلط ڈیٹا اپ لوڈ کرنے پر صارفین کو آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چند روز قبل اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کے میگا پراجیکٹ کا آغاز کیا تھا،پراجیکٹ کے تحت صارفین اپنے میٹرز کی ریڈنگ سافٹ ویئر پر اپ لوڈ کریں گے۔
ریڈنگ اپ لوڈ کرنے پر لیسکو کی جانب سے بلنگ کر دی جائےگی۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App