ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوبز کی نئی جوڑی علی رضا اور انمول بلوچ شادی کر رہے ہیں؟

شوبز کی نئی جوڑی علی رضا اور انمول بلوچ شادی کر رہے ہیں؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شوبز انڈسٹری کے تیزی سے ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے اداکارہ انمول بلوچ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

علی رضا اور اداکارہ  انمول بلوچ نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ایک ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئے۔

اسکرین پر دونوں کو جوڑی کو اس قدر پسند کیا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس دوران ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ انڈسٹری میں شادی کریں گے یا نہیں؟

اس کے جواب میں علی رضا نے کہا کہ اس کا انحصار اس وقت کے حالات  پر ہوگا لیکن ابھی انڈسٹری میں شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی کے ساتھ بھی تعلق میں نہیں ہوں، انمول میری بہت اچھی دوست ہے اور میرا انمول سے شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer