ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، فائرنگ میں4 ملزمان ہلاک

 لاہور: سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، فائرنگ میں4 ملزمان ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  فاران یامین : لاہور میں رات گئے سی سی ڈی پولیس کے ساتھ ہونے والے مبینہ مقابلوں میں مزید 2 ملزمان ہلاک ہو گئے، جس کے بعد گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مارے جانے والے مشتبہ افراد کی تعداد 4ہو گئی ہے.

تفصیلات کے مطابق مبینہ مقابلہ سی سی ڈی اقبال ٹاؤن اورکوتوالی کی جانب سے کیاگیا،سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کیساتھ مقابلہ میں ملزم عثمان خالد ماراگیا،سی سی ڈی کوتوالی کیساتھ ہونیوالےمبینہ مقابلہ میں ملزم قاسم ہلاک ہوا،دونوں ملزمان سی سی ڈی پولیس کی زیرحراست میں تھے۔

سی سی ڈی پولیس  کے مطابق  ہلاک ملزمان کونشاندہی اورریکوری کیلئےلیکرجارہےتھے،ملزمان اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوئے،مبینہ مقابلہ کےبعددونوں ہلاک ملزمان کےساتھی فرارہوئے،رات گئےسی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلوں میں ہلاک ملزمان کی تعداد4ہوگئی۔

پہلےمبینہ مقابلہ میں سی سی ڈی صدرکیساتھ مقابلہ میں ملز م بابرعلی ہلاک ہوا،دوسرےمبینہ مقابلہ میں کاہنہ کےعلاقہ میں ملزم نذیر ہلاک ہوا۔

4 مبینہ مقابلوں میں سی سی ڈی اہلکار اور گاڑیاں محفوظ رہیں۔