فاران یامین :ڈولفن کا شہر بھر میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے,ڈولفن فورس نےکارروائی کرکے ملت پارک کے علاقے میں پتنگوں کی بڑی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ میں ملزم کو حراست میں لیا،ملزم سے 38 سے زائد پتنگیں، ڈور کی چرخی، پنہ برآمد کر لی گئی۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم نے مہارت سے پتنگوں کو کارٹن میں چھپا رکھا تھا،ملزم مختلف علاقوں میں آن لائن پتنگیں سپلائی کرنے میں ملوث ہے۔
گرفتار ملزم ثاقب کو تھانہ ملت پارک کے حوالے کر دیا گیا۔