ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھانا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، ملک بھر میں3 روزہ سوگ کا اعلان

گھانا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، ملک بھر میں3 روزہ سوگ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   ویب ڈیسک :گھانا  میں افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔ اس سانحے کے بعد حکومت نے سرکاری سطح پر3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام جھنڈے سرنگوں کرنے کا حکم دیا ہے۔ صدر جان درامانی مہاما نے بھی حادثے کی سنگینی کے پیشِ نظر اپنی تمام سرکاری مصروفیات معطل کر دی ہیں۔

صدر جان مہاما کے چیف آف اسٹاف جولیس ڈیبرا کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ملک کے جنوبی علاقے اشانتی میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں وزیر دفاع ایڈورڈ اومانے بواماہ اور وزیر ماحولیات ابراہیم مرتضیٰ محمد شامل ہیں۔

جولیس ڈیبرا نے کہا ہے کہ  " صدر اور حکومت قوم کی خدمت میں جان قربان کرنے والے ساتھیوں اور فوجیوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔"

حادثے میں دیگر نمایاں شخصیات بھی جان کی بازی ہار گئیں، جن میں الحاجی محمد منیرو لیمنہ (سابق وزیر زراعت اور قومی سلامتی کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر) اور سیموئل سارپونگ ( صدر مہاما کی نیشنل ڈیموکریٹک کانگریس پارٹی کے نائب چیئرمین) شامل ہیں۔

گھانا کی فضائیہ نے بدھ کے روز بتایا کہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر صبح 9 بجے دارالحکومت اکرا سے پرواز کے تھوڑی دیر بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر اوبواسی جا رہا تھا، جو دارالحکومت کے شمال مغرب میں واقع ہے۔

اس افسوس ناک واقعے  کے بعد سرکاری سطح پر تمام جھنڈے سرنگوں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ صدر مہاما نے اپنے تمام سرکاری مصروفیات معطل کر دی ہیں۔