ویب ڈیسک:نئےمالی سال کےپہلے ہی مہینے تجارتی خسارے میں بڑا اضافہ ہو گیا،رواں مالی سال کے پہلے ماہ برآمدات اور درآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈکیاگیا،ادارہ شماریات نے جولائی 2025 کے تجارتی اعدادوشمارجاری کردیئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر44.16 فیصد بڑھ گیا،گزشتہ ماہ تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر16.2 فیصد اضافہ ہوا،جولائی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 75 کروڑ20 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق برآمدات سالانہ بنیادوں پر16.91 فیصد کا اضافہ ہوا،برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 8.88 فیصد اضافہ ہوا، جولائی 2025 میں برآمدات 2 ارب 69 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں۔
ادارہ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں29.25 فیصد کا اضافہ ہوا،جولائی میں ماہانہ بنیادوں پر امپورٹس میں 12.37 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی 2025 میں درآمدات کا حجم 5 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا۔