اشرف خان: انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی امریکی ڈالر کی قیمت کے حوالے سے خبر آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.69 روپے سے بڑھ کر 278.73 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.40 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 69 پیسے سستا ہوکر 305.30 روپے،برطانوی پاؤنڈ 1.67 روپے سستا ہو کر 355.46 روپے، یو اے ای درہم 1 پیسے کم ہوکر 76.34 روپے، اور سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 74.54 روپے کا ہوگیا ۔