ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 40 مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی

 بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 40 مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لیسکو صوفیہ آباد سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران 40 مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی۔ ایس ڈی او ابراہیم مفتی کا کہنا ہے کہ بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، میٹرز میں ٹیمپرنگ کی مدد سے بھی چوری ہو رہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوروں کو لاکھوں روپے کے ڈی ٹیکشن بل چارج ہوں گے، مقدمات درج کروا کر کارروائی کی جائے گی۔