گھوٹکی؛ میرپور ماتھیلو پھاٹک کے ساتھ ریلوے ٹریک جگاڑ کے ذریعے جوڑ دیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو پھاٹک کے ساتھ ریلوے ٹریک جگاڑ کے ذریعے جوڑ دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ریلوے ٹریک پر لوہے کی جگہ لکڑی اور نٹ بلٹس کی جگہ کپڑا باندھ دیا گیا۔  ایک صدی سے زائد پرانے ریلوے ٹریک کو دیسی طریقے سے جوڑ دیا گیا کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ گھوٹکی ضلع میں 2005 میں ٹرین حادثہ ہوا جس میں 150 افراد لقمہ اجل کا شکار ہوئے،  دوسرا حادثہ 2021 میں گھوٹکی کے علائقے ریتی کے مقام پر پیش آیا جس میں 40 افراد جان بحق ہوئے۔ ریلوے حکام جگاڑ کرکے ایک بار پھر بڑے سانحے کی منتظر ہے۔