اسپیشل انوسمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس,غیر ملکی سرمایہ کاری کے مختلف منصوبوں کی حتمی منظوری 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی ایپکس کمیٹی کا تیسرا اجلاس آج پیر کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم ہاوس میں ہوا۔

اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے۔

وزیر اعظم نے مختصر مدت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو مکمل طور پر فعال بنانے اور باہمی تعاون کے ذریعے اس کی موثر کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعظم نے سیمینارز اور منصوبوں کے افتتاح کے ذریعے عالمی رسائی کی حکمت عملی کو سراہا۔

اجلاس میں ایس ای ایف سی کے تحت اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔خلیجی ممالک اور چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا  گیا۔ اجلاس میں ایپیکس کمیٹی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی زیر سرپرستی زراعت، معدنیات، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مختلف منصوبوں کی حتمی منظوری دی۔ 

ایپیکس کمیٹی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سعودی عرب سے اعلیٰ سطحی وفد کے متوقع دورے کے کامیاب انعقاد کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

اجلاس میں ایپکس کمیٹی نے عبوری حکومت سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی پیشرفت کی رفتار برقرار رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،  خواجہ آصف،  مریم اورنگزیب،احسن اقبال،  امین الحق،  مصدق ملک اور معاونین بھی اجلاس میں شریک  ہوئے۔