تیز آواز میں میوزک چلانے پر کارسوار قتل

 تیز آواز میں میوزک چلانے پر کارسوار قتل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ترکیہ میں اونچی آواز میں میوزک چلانے والے 38 سالہ شخص کو چاقو کے وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق قتل کی یہ لرزہ خیز واردات ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوا۔ جہاں گاڑی میں تیز آواز میں گانے سننا معمول کی بات ہے اور قتل کی وجہ بھی یہی بات بنی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نے کار سوار کو میوزک کی آواز کم کرنے کو کہا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور موٹر سائیکل سوار شخص نے کار سوار کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت سنان چلیشکانیل کے نام سے ہوئی ہے جسے راہگیر شدید زخمی حالت میں اسپتال لائے تاہم وہ دوران علاج چل بسا جب کہ قاتل فرار ہوگیا جسے اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں کار سوار کو خون میں لت پت دیکھا جا سکتا ہے جس پر موٹر سائیکل سوار مسلسل چاقو کے وار کر رہا ہے۔ راہگیروں نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ ہاتھ نہ آیا۔

Ansa Awais

Content Writer