بلوچستان :بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 176 تک پہنچ گئی

Flood
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بلوچستان میں بارشوں سے بڑے  پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبے میں بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 176  تک پہنچ گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 176 تک پہنچ گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 77 مرد 44 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں ۔

اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں۔ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 48 مرد 11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر صوبے بھر میں 18 ہزار 87 مکانات منہدم  ہوئے یا انہیں جزوی نقصان پہنچا ہے۔ بارشوں میں 670 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں ۔

بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں تو وہیں مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی شدید  نقصان پہنچا ہے۔