8 محرم الحرام کا جلوس، کراچی میں موبائل فون سروس بند

muharram ul haram jaloos
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی میں 8 محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں پر   موبائل فون سروس بند کر دی گئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق 8 محرم الحرام کا جلوس دوپہر ڈیڑھ بجے نشترپارک سے برآمد ہو گا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔

 ٹریفک پولیس  نے 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا ہے اور جلوس کی گزرگاہوں پر عام ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔

دوسری جانب پنجاب کابینہ نے محرم الحرام کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، صوبے میں 9 اور  10محرم کو ڈبل سواری پر  پابندی ہوگی، حساس مقامات اور جلوسوں کے راستے پر   موبائل سروس بھی بند رہے گی۔

مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری  پرویز الٰہی نے ہدایت جاری کی ہیں کہ   محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کوریج یقینی بنائی جائے۔