بہن کی شادی میں آئمہ بیگ کی اداؤں کے چرچے، ویڈیوز وائرل

گلوکارہ آئمہ بیگ
کیپشن: Aima Baig
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شوبز سٹارز اور ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہی رہتی ہیں حال ہی میں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی بہن کومل  کی شادی کی تقریب میں بنائی گئی تصاویر  کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر تفریحی کی مناسبت سے خبریں دینے والے پیجز کی جانب سے گلوکارہ آئمہ بیگ کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں۔ انسٹاگرام پیج پر کومل بیگ کی شادی میں دودھ پلائی کی رسم کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں آئمہ بیگ اپنی کزن اور سہلیوں کے ساتھ دودھ پلائی کی رسم کیلئے آتی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ اپنی دوستوں سے کہتی ہیں کہ جو مرضی ہوجائے آج تو سارے پیسے لیکر جاؤں گی۔

گلوکارہ اور اسکی دوست دلہے میاں کے ساتھ خوب مزاق کر رہی ہیں۔ یہ ہی نہیں شادی کی اس تقریب میں آئمہ بیگ کے منگیتر شہباز شگری نے بھی شرکت کی۔ مداحوں کی جانب سے آئمہ اور اس کے منگیتر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

بہن کی شادی میں گلوکارہ آئمہ نے  فل ایمابراڈڈ براؤن اور لال مِکس رنگ کی فراک پہنی ہوئی ہے، ہلکے میک اپ، ماتھے پر ٹیکے اور ہاتھ میں چوڑیوں نے  شادی کی اس تقریب میں چار چاند لگا دیئے۔  

آئمہ بیگ نے بہن کی شادی میں خوب ہلہ گلہ کیا لیکن جیسے کی رخصتی کا وقت آیا، گلوکارہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور بہن کے گلے لگ کر روتی رہیں۔