ایک بار پھر بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ 

ایک بار پھر بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) پنجاب میں ایک بار پھر وسیع پیمانے پر بیوروکریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ، وزیر اعظم نے اجلاس کے دوران صوبائی محکموں کی کارکردگی پر افسران کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں صوبائی محکموں کے افسران کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے چند نکات بھی پیش کئے گئے۔ ایک سینئرسرکاری افسر نے بتایا کہ پنجاب میں ایک بار پھر وسیع پیمانے پر بیوروکریسی کے تقرر و تبادلے ہونے جارہے ہیں۔

وزیر اعظم نے اجلاس کے دوران صوبائی محکموں کی کارکردگی پر افسران کو تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ناقص کارکردگی دکھانے والے محکموں اور اداروں کے سربراہوں کو تبدیل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی سطح پر تقرروتبادلے کئے جائیں گے۔

پنجاب پولیس میں بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے افسران بھی تبدیل ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے پولیس تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز کی کاکردگی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔