ڈی ایس پیز کی ناقص کادکردگی، نوٹسز جاری

 ڈی ایس پیز کی ناقص کادکردگی، نوٹسز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) سی آئی اے سمیت سٹی ڈویژن کے تمام ڈی ایس پیز کی ناقص کادکردگی،سی سی پی او لاہور سرپکڑ کر بیٹھ گئے،سرکل کے 4 ڈیس ایس پیز کو شوکاز جبکہ باقی افسران سے جواب طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے گئے۔ 
سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی زیر صدارت سٹی ڈویژن کی کرائم میٹنگ ہوئی - سی سی پی آو نے ناقص کارکردگی پر ڈی ایس پی مصری شاہ غلام دستگیر، ڈی ایس پی شاہدرہ افتخار احمد وریا، ڈی ایس پی صوبے خان سمیت اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں ناقص کارکردگی پر تمام سٹی ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز کو بھی شوکاز نوٹسز جاری کیے۔

اسی طرح ڈی این اے سیمپل نہ بجھوانے پر انچارج انوسٹی گیشنز کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کردی، کرائم میٹنگ میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر اور ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے شرکت کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer