( اکمل سومرو ) پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔
پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کی کشمیر ریلی کی قیادت صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ناصر رحمت نے کی جبکہ ریلی میں ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدار بھی شریک تھے۔ ریلی میں شریک ملازمین نے کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرنے کیلئے بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارت کشمیر پر زبردستی قبضہ نہیں کر سکتا۔
اس موقع پر ناصر رحمت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پوری قوم کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر سخت رد عمل کا اظہار کر رہی ہے، عوام حکومت اور عسکری اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔