اوپن لیٹر والی گاڑیوں متعلق محکمہ ایکسائز کا بڑا فیصلہ

اوپن لیٹر والی گاڑیوں متعلق محکمہ ایکسائز کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) شہری اپنی گاڑیاں بروقت ٹرانسفر کروا لیں اب اوپن لیٹر والی گاڑیاں سسٹم میں بلاک نہیں ہونگی، چوری شدہ یا نیب، ایف آئی اے اور عدالتی احکامات پر گاڑیاں بلاک کی جائیں گی۔

ای چالاننگ کے بعد ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کی درخواستیں ایکسائز دفاتر میں موصول ہوئیں کہ وہ گاڑی فروخت کرچکے ہیں لیکن ٹرانسفر نہ ہونے کی وجہ سے چالان ان کو موصول ہو رہے ہیں جس پر ایکسائز حکام گاڑی کو سسٹم میں بلاک کر دیتے تھے۔ سیکرٹری ایکسائز نے گاڑیاں سسٹم میں بلاک کرنے کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

ایسی گاڑیاں جو کسی جرم میں استعمال ہوئیں ہوں یا چوری ہوئی ہوں وہ سسٹم میں بلاک کی جائیں گی، ان کا بھی متعلقہ تھانے سے تصدیق شدہ ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔ نیب، ایف آئی اے یا عدالتی احکامات پر گاڑیاں بلاک ہونگی۔ ان شقوں کے بغیر گاڑی سسٹم میں بلاک کرنے والے افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔ کسی بھی شہری کی درخواست پر بلاوجہ گاڑی سسٹم میں بلاک نہیں ہوگی۔