ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترک افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی نیول ہیڈ کوارٹرز میں سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

ترک افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی نیول ہیڈ کوارٹرز میں سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے  نیول ہیڈ کوارٹرز میں سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل لیونت ارگُن (General Levent ERGÜN) نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان جاری حالیہ تنازعہ کے تناظر میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال، اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معززین نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا، بالخصوص ٹریننگ اور مشترکہ فوجی مشقوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ایڈمرل نوید اشرف نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ جنرل لیونت ارگُن نے مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے اسٹریٹجک تعلقات اور ایک محفوظ اور مستحکم بحری ماحول کے قیام کے لیے ان کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔