سٹی 42: شہر میں ہونیوالی بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہونے لگا ۔
بارش کے دوران ٹرپ ہونیوالے فیڈرز کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ۔سسٹم میں فنی و تیکنیکی خرابیاں پیدا ہونے کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بند ہوئی ۔
شہر کے بعض علاقوں میں ٹرانسفارمرز میں خرابیاں پیدا ہونے سے بجلی بند ہوگئی ۔ وقفے وقفے سے ہونیوالی بارش کی وجہ سے انفرادی شکایات میں اضافہ ہو گیا ۔
بارش کی وجہ سے لیسکو کے لائن سٹاف کو مرمتی کام کرنے میں دشواری کا سامناہے