ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نےایک بھٹہ سے 24 مزدوروں کو غیر قانونی حراست سے بازیاب کروا کر رہا کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نےایک بھٹہ سے 24 مزدوروں کو غیر قانونی حراست سے بازیاب کروا کر رہا کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ایک بھٹہ سے 24 مزدوروں کو غیر قانونی حراست سے بازیاب کروا کر رہا کر دیا۔ بازیاب ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

جسٹس جواد ظفرنےشہری بوٹامسیح کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواستگزارنےموقف اختیار کیا کہ بھٹہ مالک رانا بشارت نے چھ سال سےان کےخاندان کےافرادکوجبری مشقت کرانےکیلئےغیرقانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا تھا اور کام کا قانونی معاوضہ بھی نہیں دیا جا رہا تھا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ خاندان کے تمام افراد کو فوری طور پر بھٹہ مالک کی حراست سے بازیاب کروایا جائے۔

عدالتی حکم کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروایا اور عدالت کے روبرو پیش کیا۔دوسری جانب بھٹہ مالک رانا بشارت نے موقف اختیار کیا کہ مزدوروں نےقرض کی ادائیگی کیلئےاپنی مرضی سےبھٹہ پر کام کیااورکسی کوغیرقانونی طورپرحراست میں نہیں رکھا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer