ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسان خان نیازی کی ملٹری کورٹ حوالگی کیخلاف درخواست،جسٹس جواد ظفر کی کیس سننے سے معذرت

حسان خان نیازی کی ملٹری کورٹ حوالگی کیخلاف درخواست،جسٹس جواد ظفر کی کیس سننے سے معذرت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان خان نیازی کی ملٹری کورٹ حوالگی کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت،درخواست پر سماعت کے دوران اہم موڑ سامنے آگیا۔بنچ کے رکن جسٹس جواد ظفر نےذاتی وجوہات کی بناء پر کیس سننے سے معذرت کر لی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےرجسٹرار آفس کے اعتراضات کیساتھ درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران بینچ کی جانب سے معذرت کے بعد فائل دوبارہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی گئی ہےاورسفارش کی گئی ہےکہ اس کیس کو کسی دوسرے ڈویژن بینچ کے سامنےمقرر کیا جائے۔​حسان خان نیازی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کر رکھا ہےکہ انہیں متعلقہ عدالت کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر ملٹری کورٹ کے حوالے کیا گیا ہے، جو کہ قانونی ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ان کی ملٹری کورٹ حوالگی کو کالعدم قرار دیا جائے۔​

Ansa Awais

Content Writer