سٹی 42:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے موٹرسائیکل رجسٹریشن میں بڑا ریلیف دے دیا، دارالحکومت کےشہری ایک ماہ تک موٹر سائیکل مفت رجسٹرڈ کروا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے یبان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں شہریوں کی موٹرسائیکل اپنے نام ٹرانسفر کروانے کیلئے فیس ایک ماہ کیلئے ختم کردی گئی ہے۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے معزز شہریوں، وزیراعظم کے عوامی ریلیف اور سبسڈی کے اقدام کے تحت اسلام آباد میں موٹرسائیکلوں کی ٹرانسفر فیس کو ایک ماہ کیلئے ختم کردیا گیا ہے۔
Dear citizens of Islamabad, under the Prime Minister’s public relief and subsidy initiative, transfer fees on motorbikes in Islamabad have been waived for a period of one month.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) April 7, 2026